The importance of Islamic education

قرآن مجید میں اللہ جل جلالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے( قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لا يَعْلَمُونَ ) یعنی آپ کہہ دیجئے کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہو سکتے ہیں۔
اور ایسے ہی ایک حدیث ہے

  • عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له طريقا إلى الجنة»:
    جو شخص کسی ایسے راستے پر چلا جس میں وہ علم کی طلب رکھتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔
    طلب العلم فريضة على كل مسلم۔
    میری گفتگو کا مقصد علم دین کی فضیلت کو بتانا ہے جو کچھ حد تک اس ایک آیت اور حدیث سے سمجھ میں آرہا ہے اللہ نے عالم اور جاہل کے درمیان فرق کو واضح کر دیا ہے یعنی کہ جس طرح بینا اور نابینا برابر نہیں ہو سکتے اسی طرح ایک عالم اور جاہل کبھی برابر نہیں ہو سکتے قرآن کی پہلی وحی جو نازل ہوئی وہ بھی علم کے سلسلے میں ہی نازل ہوئی ” اقرأ باسم ربك الذي خلق خلق الإنسان من علق اقرأ وربك الأكرم . الذي علم بالقلم . علم الإنسان ما لم يعلم ” (پڑھئے اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ، جس نے انسان کو لوتھڑے سے پیدا کیا پڑھئے اور آپ کا رب نہایت ہی کریم ہے جس نے قلم کے ذریعہ سکھایا۔ انسان کو ان چیزوں کا علم دیا جو وہ نہیں جانتا ہے۔
    علم کے ذریعہ انسان ایمان و یقین کی دنیا بساتا ہے بے راہ اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف چلنا سکھاتا ہے بروں کو اچھا، دشمن کو دوست ، پرائے کو اپنا بناتا ہے اور پوری دنیا میں امن وامان کی فضا پیدا کرتا ہے۔ مولانا محمد صدیق میمنی لکھتے ہیں ” عالم کہتے ہی پڑھے لکھے لوگوں کو ھیں ، چاہے اس نے قرآن کی تعلیم حاصل کی ہو یا حدیث کی ، فقہ کی ہو یا کلام و منطق کی، سائنس کی ڈگری لی ہو یا میڈیکل سائنس کی ، نیچرل سائنس پڑھا ہو یا آرٹس کے مضامین، سارے کے سارے پڑھے لکھے لوگوں میں شمار کئے جائیں گے۔ یہ ایسی چیز ہے جو انسان کو ہمیشہ کام آئے گی مقصد نیک ہو اور اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو اس کی بہ دولت وہ دین و دنیا کی ساری نعمت اور دولت حاصل کر سکتا ہے۔
    قرآن و احادیث میں کثرت سے علم دین کے فضائل کا بیان ہے۔ جن میں اہل علم کی تعریف کی گئی ہے اور انہیں سب سے بہتر انسان قرار دیا گیا ہے۔
    ﷲ کے رسول ﷺ فرماتے ہیں:

’’ علم والوں کو دوسروں کے مقابلے میں ایسی ہی فضیلت حاصل ہے، جیسے میری فضیلت تم میں سے ادنی شخص پر۔ یقینا اﷲ عزوجل، اس کے فرشتے اور آسمان و زمین والے حتی کہ چیونٹی اپنے سوراخ میں اور مچھلیاں تک لوگوں کے معلم کے لیے بھلائی کی دعا کرتی ہیں۔‘‘ (ریاض الصالحین)
صحابہ کرام قرآن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا کرتے تھے ایک ایک سورۃ کو اچھے طریقے سے پڑھتے اور اس کے ضمن میں جو مسائل ہوتے ان کو بھی باریکی سے حل کرتے۔ مسجد نبوی میں ایسے کچھ لوگ تھے جن کے پاس کھانے کو کچھ نہیں پہننے کو سوائے ایک چادر کے اور کچھ بھی نہیں لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے علم دین حاصل کرتے تھے یہ وہی لوگ ہیں جن کو اہل صفہ کے نام سے جانا جاتا ہے یہی اسلام کا اولین درسگاہ ہے اور یہیں سے مدرسہ کی بنیاد پڑتی ہے۔
علم کی عظمت وفضیلت ، ترغیب و تاکید مذہب اسلام میں جس بلیغ اور پر اثر انداز میں پائی جاتی ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔
انہی سارے فضائل کو سامنے رکھتے ہوئے ایک جھلک اور نمونہ ہم جنت اکیڈمی کی صورت میں پیش کر رہے ہیں جو کہ ایک آن لائن اسلامی ادارہ ہے جس کا آغاز اسی سال ہوا ہے اس کا مختصر تعارف ہم آپ سب کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں غور سے سنیں اور زیادہ سے زیادہ اسے آگے پھیلانے کی کوشش کریں جنت اکیڈمی ایک آن لائن مدرسہ ہے اس کے بانی حامد اقبال خان اور پرنسپل ریحانہ نور الحسن صدیقی ہیں اور یہ درجہ اعدادیہ تا عالیہ رابعہ مع دو سالہ ڈپلومہ کورس پر مشتمل ہے اس میں ان کو درجہ کے اعتبار سے ہر طرح کی تعلیم سے روشناس کیا جائے گا یہ مدرسہ دنیا بھر کی طالبات کے لئے دستیاب ہے ہمارا مقصد یہی ہے کہ طالبات اس سے جڑ کر اپنے علم کی پیاس بجھائیں اور ہماری کوشش بھی یہ رہے گی کہ ہم ان کو ایسی تعلیم دیں جس کے ذریعہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں اور طالبات کی ایسی ٹیم تیار کریں جو معاشرے میں جا کر اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسے مکمل طور پر انجام دیں۔
نصاب۔ ہمارا مقرر نصاب بہترین سابقہ اداروں سے مستند ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ایک سالہ درجہ اعدادیہ کورس

یہ شعبہ ان بچیوں کے لیے قائم کیا گیا ہے. جو انگریزی ہندی حساب میں تھوڑی بہت جانکاری رکھتی ہیں لیکن اردو قرآن عربی سے پورے طور پر ناواقف ہیں تو اس کلاس میں ایڈمیشن لیکر استفادہ کر سکتی ہیں۔

   چھ سالہ عالمیت کورس

اس شعبہ میں (ثانویہ اولی ٬ثانویہ ثانیہ) میں ابتدائی عربی صرف نحو کے ساتھ ساتھ بعض عصری مضامین بھی شامل نصاب ہیں ۔ ( عالیہ اولی تا عالیہ رابعہ) میں طالبات کو علم تفسير علم حديث علم فقہ عربی زبان وادب انگریزی زبان کی اعلی تعلیم دی جائے گی۔ چھ سال مکمل ہونے پر طالبہ کے اخلاق وکردار کی طرف سے اطمینان کر لینے پر طالبات کو سند عالمیت دی جائے گی.

   دوسالہ ڈپلوما دینیات کورس

یہ شعبہ ان طالبات کے لیے ہے جو (میٹک ہای اسکول انٹر) یعنی عصری علوم کے حصول میں لگنے کی وجہ سے دینی تعلیم سے نا آشنا ہیں عمر زیادہ ہوجانے یا کسی اور مصلحت کی بناء پر ہمارا پورا نصاب نہیں پڑھ سکتیں۔ اس شعبہ میں ان کے لیے مختصر مدت میں ضروری دینی علوم ناظره قرآن مع تجوید . حدیث فقہ عربی اردو زبان کی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے۔
فیس ۔ اس میں ہر درجہ کے لئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہے جس کی تفصیل ہمارے جنت اکیڈمی ویبسائٹ میں موجود ہے اس میں وہ طالبات بھی داخلہ لے سکتی ہیں جو مقرر کردہ فیس ادا کر دینے سے قاصر ہیں ان کو جنت اکیڈمی کی طرف سے مفت تعلیم دی جائے گی۔
تو اس کی ساری تفصیل آپ سب کے سامنے آچکی ہے امید کرتے ہیں آپ کو پسند آئی ہوں گی تو آئیے آپ سب کے لیے یہ سنہرا موقع ہے گھر بیٹھے بیٹھے داخلہ لے کر علم دین کو حاصل کریں اور لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔

           وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top